بھارت، آخری سانس لینے والے مسلمان مریض کو ہندو ڈاکٹر نے کلمہ پڑھوایا

نئی دہلی:بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ پڑھنے لگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض مر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لیے کلمہ پڑھا اور جیسے ہی انہوں نے کلمہ ختم کیا مریض کی جان نکل گئی۔کورونا مریض کے لیے مختص وارڈ میں اہلخانہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی اسی وجہ سے ڈاکٹر ریکھا وارڈ میں موجود تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے 56 سالہ مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کے ساتھ دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں