امریکا کارروائیوں کیلئے پڑوس میں رہنا چاہتا ہے، افغان طالبان

کابل :افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا کارروائیوں کیلئے ہمارے پڑوس میں موجود رہنا چاہتا ہے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں اجنبی فوجیں بے امنی اور جنگ کا اصل سبب ہیں۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک سے مطالبہ ہے کہ کسی کو موقع فراہم کرنے کی اجازت نہ دیں، اگر ایسا کیا گیا تو یہ تاریخی غلطی و رسوائی ہو گی۔

اپنے بیان میں افغان طالبان نے مزید کہا ہے کہ افغان مسلم و مجاہد قوم اس طرح کی گھناؤنے اقدام کے خلاف خاموش نہیں رہے گی۔افغان طالبان کا جاری کیئے گئے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اس طرح ہوا تو مشکلات کی ذمے داری غلطیاں کرنے والوں پر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں