نوجوان نسل کو انٹرنیٹ کے ذریعے کمائی کا ہنر سکھانے کیلئے اکیڈمی قائم

کوئٹہ:خدمت خلق کے مشن پر گامزن آرگنائزیشن اے اے ایم نیشن کیئر نے پاکستان کی نوجوان نسل کو انٹرنیٹ کے ذریعے کمائی کا ہنر سکھانے کیلئے اکیڈمی قائم کر دی ہے،اس اکیڈمی میں نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے کمائی کرنے کے حوالے سے فری آن لائن کورسز کروائے جائیں گے۔ اے اے ایم نیشن کیئرکی بنیاد خدمت خلق کے جذبے سے سرشا رنوجوان عبداللہ امانت محمدی نے رکھی ہے اور وہ اس آرگنائز یشن کے چیئرمین ہیں۔ اے اے ایم نیشن کیئر کے بانی چیئرمین عبداللہ امانت محمدی کا کہنا ہے کہ اے اے ایم نیشن کیئرکا بنیادی مقصد ملک کے غریب نوجوانوں کوہنر مند بنا کر روزگار کمانے کے قابل بنانا، انہیں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بناکر انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔ اے اے ایم نیشن کیئر کے بانی چیئرمین عبداللہ امانت محمدی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا میں زندگی کے ہر شعبے کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، بزنس کی دنیا میں بھی بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں، فروخت کرنے اور خریدنے والوں کی ترجیحات بھی تبدیل ہوئیں،ترقی یافتہ ممالک میں لوگ پہلے کی نسبت زیادہ آن لائن خریداری کررہے ہیں، ترقی پذیر ممالک میں یہ رحجان پہلے بہت کم تھا تاہم اب بڑھ رہاہے اس صورتحال میں پاکستان کے نوجوانوں کو بھی آن لائن بزنس کا ہنر سکھانے کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں