آبنائے ہرمز میں پراجیکٹ فریڈم معطل کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے آبنائے ہرمز میں پراجیکٹ فریڈم معطل کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور دیگر برادر ممالک کی درخواست پر صدر ٹرمپ کا مثبت رد عمل خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شہباز شریف کے مطابق پاکستان مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے ایک ایسے دیر پا معاہدے کے لیے امید ظاہر کی جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں