اسرائیلی فوج کا پرامن فلسطینیوں کے مظاہرے پر دھاوا،فائرنگ سے50زخمی

مقبوضہ بیت المقدس :مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے 50 کے قریب فلسطینی زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں پرامن دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی صحافی کو اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں انہیں شیخ جراح کے علاقے میں کوریج نہ کرنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے خلاف اور بے دخل فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔پر امن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اور شیلنگ کی، جس سے 27 فلسطینی زخمی ہو گئے۔مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں بے دخل فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پرامن دوڑ منعقد کی گئی۔دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے زد و کوب کیا، کیمرہ توڑ دیا اور انہیں حراست میں بھی لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں