کرونا وائرس سے متاثرہ دونوں مریضوں نے ایران کا سفر کیا تھا ،ڈاکٹر ظفر مرزا

کوئٹہ : وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا سے دو افراد متاثر ہوے ہیں، ، ایک کا تعلق صوبہ سندھ اور دوسرے کا وفاقی ایریا سے ہے۔دونو ں مریضوں نے حالیہ دنوں میں ایران کا سفر کیا تھا۔ اس وقت ہمیں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہمیں اس وقت احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے خاص طور پر اُن افراد سے جنہوں نے حالیہ دنوں میں چین اور ایران کا سفر کیا ہو۔حکومت کیسز کو بلکل بھی نہیں چھپائے گی کل وزیراعلی کے ہمراہ تفتان جائینگے پریس کانفرنس کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں