کورونا فنڈ پر ہاتھ صاف کیاجارہاہے‘مولانا ہاشمی

کوئٹہ،امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام بھوک پیاس کی وجہ سے اذیت وپریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ حکمران صرف وعدوں اور خالی خولی بے عمل اعلانات پر اکتفاکیے ہوئے ہیں۔عوام کا نام نہاد حکمرانوں پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے۔بدقسمتی سے ایک بارپھر کورونا فنڈزپر ہاتھ صاف کیا جارہا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن ریلیف،صفائی،سپرے ورک بلوچستان بھر میں جاری ہے۔کم آمدنی والے دیہاڑے دار طبقے سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کروڑوں روپے فنڈزحکومت نے وصول کیے مگر ادائیگی کیلئے نہ کوئی طریقہ،اصول وانصاف رکھاگیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے احساس پروگرام کی رقوم بھی بی آئی ایس پی پروگرام کی طرح کرپشن کی نظرہوجائیگی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غبن کرنے اور غرباء کے بجائے سرمایہ داروں کو رقوم ادائیگی ووصولی کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔دیانت دار ٹیم،احتساب،سزاوجزانہ ہونے کی وجہ سے حکومت کا ہر پروگرام کرپشن کی نظر ہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ زیادہ دن لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کم آمدنی والے دیہاڑی دار مزدوروں کے مسائل میں اتناہی اضافہ ہوا ہے مکانوں دکانوں کے مالکان سمیت سرمایہ داروں کو کمزور طبقات کا خیال رکھنا ہوگادکانوں مکانوں کے کرائیوں معاف یا اس میں کمی ضروری ہے آج ہم قربانی دیں گے تو اللہ تعالی رزق میں برکت دیگا خوف وہراس،احتیاط وصفائی نہ کرنے کی وجہ سے پریشانی میں اضافے کاسبب بنتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں