بلوچستان حکومت کا بلدیاتی انتخابات کرانے سے انکار، الیکشن کمیشن برہم

اسلام آباد:ملک کے چاروں صوبوں، اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹرجی اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن، وزیر لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخواہ،سیکرٹری خیبر پختونخواہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن،چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، وفاقی وزارت داخلہ اور شعبہ ملیٹری لینڈ ز اینڈکنٹونمنٹس کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور چیف سیکرٹری سندھ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں مدعو تھے۔چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے نتائج ادارہ شماریات نے جاری کر دئیے ہیں اس لیے اسلام آباد سمیت پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں جلد ازجلد حلقہ بندیوں کا انعقادجبکہ کنٹونمٹ بورڈز اور خبیر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے۔ صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بلوچستان حکومت کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اجلاس کوبتایا بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 میں تجویز کی گئی ترامیم صوبائی کابینہ کو بھیجی گئی ہے تاہم ابھی تک ان کی منظور ی نہیں ہوئی چونکہ مردم شماری 2017 کے نتیجے میں صوبے کی آبادی میں واضع فرق آیا ہے اس لئے یہ ترامیم ضروری ہیں کمیشن نے استفار پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان کا کہنا تھا یہ ترامیم مارچ 2021سے صوبائی کابینہ کو بھیجی گئی اور اور ان کی منظوری کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوسکتا۔ الیکشن کمیشن نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم آئینی معاملے پر اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ہے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان سے بات کریں۔بلوچستان حکومت کا بلدیاتی انتخابات کرانے سے انکار، الیکشن کمیشن برہم

اپنا تبصرہ بھیجیں