صادق خان نے تیسری مرتبہ میئر لندن کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی۔ نومنتخب میئر لندن صادق خان نے منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور اس موقع پر اپنے والدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اپنی تقریر میں صادق خان نے کہا کہ والد نے بطور بس ڈرائیور اس شہر کی خدمت کی، والد جب برطانیہ آئے ان دنوں نسل پرستی عروج پر تھی،دکانوں اور گیسٹ ہاو¿سز کی کھڑکیوں پر لکھا ہوتا تھا، سیاہ فام، آئرش اور کتوں کا داخلہ منع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی نسل کی قربانی کے بعد ایک ایشیائی تارک وطن کا بیٹا جنوبی لندن کی کونسل اسٹیٹ میں بڑا ہوکر اس شہر کا میئر بن گیا۔ تقریب کے شرکاءنے دیر تک تالیاں بجا کر صادق خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں