بلوچستان، ائیر پورٹس اور حساس تنصیبات کے قریب کبوتر پالنے ،گوشت ،آلائش اور کھالیں پھینکے اور ڈرون کے اڑانے پر پابندی عائد

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144کے تحت ائیر پورٹس ، ائیر بیس اور حساس تنصیبات کے قریب کبوتر پالنے اور اڑانے،لیز لائٹس کے استعمال،گوشت ،آلائش اور کھالیں پھینکے اور ڈرون کے اڑانے پر پابندی عائد کردی ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹی فیکشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نافذ کردیا ہے ،،دفعہ 144کے تحت ائیر پورٹس ،ائیر بیس کے قریب کبوتر پالنے اور اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے اسی طرح ائیر پورٹس کے قریب عمارات میں لیز لائٹس کے استعمال ، گوشت ،آلائش اور کھالیں پھینکے اور ڈرون کے اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہوائی جہازوں کے آپریشنز میں خلل ڈالنا بھی خلاف قانون تصور ہوگاپابندی کا اطلاق 30روز کیلئے ہوگا ، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں