فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خطے میں قیام امن اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں