محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، امریکا سے جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ کی گزشتہ روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


