گنداواہ سے مبینہ طور پر اغوا پولیس اہلکار بازیاب، بحفاظت گھر پہنچنے پر اہلخانہ کا اظہار خوشی

گنداواہ / جھل مگسی (ویب ڈیسک) تحصیل گنداواہ میں گزشتہ روز مسلح افراد کی جانب سے گنداواہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد مبینہ طور پر اغوا کیے گئے گنداواہ کے رہائشی پولیس اہلکار شاہ مراد آرائیں کو بحفاظت رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ مراد آرائیں کی بوڑھی والدہ اور اہل خانہ نے قرآن مجید اٹھا کر مسلح افراد سے اپیل کی تھی کہ انسانیت اور ایک بزرگ ماں کی دہائی کا احترام کرتے ہوئے انہیں رہا کیا جائے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار شاہ مراد آرائیں بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، جس پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں