بلوچستان، 43افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

کوئٹہ:بلوچستان کے 8اضلاع میں 43افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان میں 816افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں 23،کیچ میں 6، خضدار میں 5،آواران میں 4،گوادر میں 2،پنجگور،قلات اور مستونگ میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد26275ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے110مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ابتک صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد25019ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد962ہے صوبے کے ہسپتالوں میں 30مریض ہائی لو آکسیجن پر زیر علاج ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 5.26فیصد رہی،صوبے میں کورونا وائرس سے ابتک 294افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں