پنجگور کے مختلف علاقوں میں بادلوں کی گرج اور بارش کے بعد پراسرار آواز سنی گئی

پنجگور (نامہ نگار) جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بادلوں کی سخت گرج چمک آور بارشوں کے بعد پنجگور کے مختلف علاقوں میں پراسرار آواز سنی گئی جیسے کہ کسی ندی میں طغیانی آئے یہ آواز پنجگور کے مختلف علاقوں میں سنی گئی اور یہ آواز تسپ سے آکر وشبود کی طرف چلی گئی اس آواز کے بعد لوگ سمجھ رہے تھے کہ نیوان سمیت دیگر ندی نالوں میں سیلابی پانی کی آواز ہے بہت سے لوگوں نے رات کو ہی ندی نیوان ندی کا رخ کرلیا کہ شاید کوئی سیلابی پانی آرہا ہے مگر ندی میں پانی موجود نہیں تھا ،بارش اور ژالہ باری کے بعد یہ پراسرار آواز بہت سے علاقوں میں سنی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں