تمبو، شدید طوفانی بارش،کچی دیواریں، درخت اکھڑ گئے

تمبو:ڈیرہ مراد جمالی اور اس کے گردونواح میں شدید طوفانی ہواں کے ساتھ موصلادھار بارش کئی کچی دیواریں چھپرے سائین بورڈ اور درخت جڑوں سے اکھڑ کر زمین بوس ہوگئے بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی،چھتر،میر حسن،حمید،فلیجی،منجھوشوری،بابا کوٹ،خان کوٹ سمیت گردواح کے علاقوں میں گزشتہ شب تیز طوفانی ہواں اور گرج وچمک کے ساتھ موصلادھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور کچے علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا تیز طوفانی ہواں کے سبب درخت جڑوں سے اکھڑ گئے سائین بورڈ اور کچی دیواریں،چھتیں اور چھپرے زمین بوس ہوگئے ڈیرہ مرادجمالی شہر کے گلی محلے کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں