جمہوریت کی بقا، امن اور ترقی میں گرینڈ نیشنل اسمبلی نے عوامی جذبات کی عکاسی کی ہے، صادق سنجرانی

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھ کر گرینڈ نیشنل اسمبلی کے 100سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔جمعہ کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے ہر دور میں جمہوری عمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چیئر مین نے کہاکہ جمہوریت کی بقا، امن اور ترقی میں گرینڈ نیشنل اسمبلی نے عوامی جذبات کی عکاسی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اس سلسلے میں مجوزہ تقریبات کو ملتوی کرنا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان ترکی تعلقات، بین الپارلیمانی تعلقات، عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینگے۔ انہوں نے کہاکہ امن، ترقی، اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں