مستونگ،فائرنگ سے 4 فیمیل ٹیچرز زخمی
مستونگ(نامہ نگار) پڑنگ آباد میں خواتین اساتذہ کی سکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،فائرنگ سے 4 فیمیل ٹیچرز زخمی فائرنگ سکول وین پر اس وقت کیا گیا جب اساتذہ سکول میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد چھٹی کر کے واپس آرہی تھی۔ زخمی خواتین اساتذہ کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد لیویز حکام موقع پر پہنچ کر علاقہ کی ناکہ بندی کردی۔ ڈپٹی کمشنر میجر ر محمد الیاس کبزئی ہسپتال پہنچ گئے۔
Load/Hide Comments


