عثمان کاکڑ کی رحلت پر پیپلز پارٹی کا 3روزہ سوگ کا اعلان
کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے جاری کردہ بیان میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ عثمان خان کاکڑ کی انتقال سے پورا بلوچستان افسردہ ہواہے، پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے، پارٹی کی تمام تر سرگرمیاں تین روز کے لئے معطل ہوگی، بلوچستان کی عوام و پیپلزپارٹی کے کارکنان سینیٹر عثمان کاکڑ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعاگوں ہیں اور انکے خاندان و پارٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Load/Hide Comments


