لورالائی، ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق

لورالائی :بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈیرہ روڈ پرٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز ڈیرہ روڈ لیویزطور تھانہ کے مقام پر ٹرک،کار اور موٹر سائیکل کا ایکسیڈنٹ موٹر سائیکل سوار خاتون خوشالئی بی بی زوجہ محمد جان قوم کبزئی ساکن مرغہ کبزئی موقع پر جاں بحق گلنازہ ولد محمد جان،خالق داد ولد محمد جان شدید زخمی ہوگئے جانبحق اور زخمیوں کو لورالائی ہسپتال لایا گیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی مذید کاروائی لورالائی لیویز کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں