افسران ایمانداری،محنت، لگن،اور قربانی کو اپنا شعار بنائیں، عبدالرؤف خان بڑیچ
قلات: پولیس لائن ہیڈ کوارٹر قلات میں اگلے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس آفیسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، رئیس نصیراحمد میروانی اور خدائے رحیم عالیزئی کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے رینک لگائے گئے، تفصیلات کے مطابق پولیس لائن ہیڈ کوارٹر قلات میں سادہ تقریب پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص سپرنٹنڈنٹ آف پولیس قلات عبدالروف خان بڑیچ جبکہ اعزازی مہمان پرنسپل آر ٹی سی عبدالعزیز سرپرہ تھے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام حسین باجوئی، ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی، لائن آفیسر حبیب اللہ نیچاری، آفیسران عبدالقادر لانگو، یار محمد مینگل، حاجی ابراہیم دہوار، عزیز محمد حسنی، علی محمد نیچاری، حبیب بابئی، حاجی نسیم، فیاض احمد، محمد رفیق، عبدالسلام سمالانی ریٹائرڈ آفیسران سعید احمد، غلام قادر سمیت قبائلی و سیاسی و سماجی رہنماوں عبدالحمید نیچاری، امان اللہ زہری، نثار احمد حسنی عجب نادان محمد اسماعیل سمیت اسٹاف بی سی اور موٹروے کے دیگر آفیسران و اہلکاران و صحافی سمیت دیگر موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ عبدالعزیز نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ندیم دہوار نے سرانجام دیئے۔ ترقی پانے والے آفیسران کو مہمان خاص ایس پی قلات عبداالروف بڑیچ، پرنسپل آر ٹی سی عزیز سرپرہ و دیگر آفیسران واہلکاران نے ترقی کے رینک لگائے۔ اور انہیں پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے پروموشن ملنے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی عبدالروف بڑیچ، ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نئے پروموشن پانے والے آفیسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ترقی پانے والے آفیسران ایمانداری و لگن سے فرائض سرانجام دیکر عوام کی خدمت کرکے امن امان کی بحالی میں ایمانداری اور لگن سے فرائض سرانجام دینگے اور محکمے کا نام روشن کرینگے۔ قلات پولیس مثالی فورس ہے عوام اور پولیس کا تعاون ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہے۔ محدود وسائل میں رہتے ہوئے پولیس آفیسران و اہلکاران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے آئی جی پولیس و ڈی آئی جی کی ہدایت پر آفیسران و اہلکاران بہتر کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرے۔ نئے پروموشن پانے والے آفیسران رئیس نصیر احمد میروانی انسپکٹر خدائے رحیم عالیزئی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے اعلی آفیسران کے احکامات کے مطابق فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے امن و امان کی بحالی سمیت دیگر امور احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ عوام کی جان و مال کی تحفظ اور علاقے کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ آخر میں تمام شرکا کے اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی دی گئی۔


