بلوچستان اسمبلی بجٹ اجلاس اختتام پذیر،اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس اختتام پذیر ہونے کے بعد اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی ہوگیا،ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی کے اختتام پر بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا اپوزیشن کی جانب سے پورے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی اپوزیشن رکن اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا بجٹ اجلاس کے دوران 18جون کو ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد اپوزیشن ارکان کے خلاف حکومت کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا بعدازاں اپوزیشن ارکان نے تھانہ بجلی روڈ میں دھرنا دیا جو پانچ روز سے جار ی رہا،بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران کوئی بھی کٹوتی کی تحریک پیش نہیں ہوئی اور نہ ہی حکومت کو بجٹ منظور کروانے میں ایوان کے اندر کسی بھی قسم کا اپوزیشن کی مذاحمت کا سامنا کرنا پڑا اجلاس کے اختتام پر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے گورنر ر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کرسنایا گیا جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا


