امریکامیں فوڈ فیسٹیول کے دورن فائرنگ 2 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار
سیئٹل (نیوز ڈیسک)امریکی شہر سیئٹل میں فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شام سیئٹل سینٹر میں پیش آیا جہاں بائٹ آف سیئٹل فوڈ فیسٹیول جاری تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔فائرنگ کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہاربر ویو میڈیکل سینٹر کی ترجمان سوزن گریگ نے بتایا کہ 4 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں ایک کم عمر بچہ، 23 سالہ نوجوان اور 2 خواتین شامل ہیں۔ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔سیئٹل کی میئر کیٹی ولسن کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ یہ سالانہ فوڈ فیسٹیول 1982 میں شروع ہوا تھا جس میں 3 دن کے دوران تقریباً لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


