بلوچستان حکومت میں دراڑ، 4 وزراء نے استعفی کی درخواستیں دیدیں،حکومتی ترجمان کی تردید
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان حکومت میں دراڑپڑ گئی، 4 وزراء نے استعفی کی درخواستیں دیدی،ذرائع کے مطابق جام حکومت سے وزراء کے اختلافات سامنے آگئے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہہ صوبائی وزراء نے استعفیٰ پر دستخط کر دیے ہیں جس میں مٹھا خان کاکڑ، سردار مسعود خان لونی۔ محمد خان طور اتمانخیل، اور نور محمد دمڑ شامل ہیں۔ اور آخر میں لیلیٰ ترین نے بھی وزیر اعلیٰ کے خلاف نوٹ جمع کرائی ۔استعفیٰ کو وزیراعلیٰ کے سامنے رکھیں گے اور یہ بھی بتایا کہ ہمارے جو مطالبات ہیں ان کو حل کریں اور ہم صوبائی وزراء جام کمال کے قیادت میں مزید کام نہیں کرینگے ۔ یہ ہمارا حتمی اور آخری فیصلہ ہے ، جب اس سلسے میں حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کے سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر کو غلط رنگ دیا جارہا ہے استعفوں کی خبر درست نہیں