15 رمضان تک حج ہونےیانہ ہونےکافیصلہ ہوجائےگا،وزیر مذہبی امور

اسلام اآباد:وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ 15 رمضان تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا، سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطےمیں ہیں۔نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کسی بھی معاہدے سے روک رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان سے مشاورت کرکےحج سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔نورالحق قادری نے کہا کہ تاریخ میں 40 بار سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا، تاہم میں سمجھتاہوں کہ حالات بہتر ہوجائیں توحج ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں