دہلی فسادات۔ ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ، تعداد 42 ہوگئی

دہلی:دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے اور شدیدد زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔بھرتی میڈیا کے مطابق دہلی میں تشدد پسندانہ واقعات میں 42افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق اب تک 39 افرادکی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ كئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ادھربھوپال میں لوک تانترک ادھیکار منچ کے بینر تلے سماجی تنظیموں نے بھوپال کے رنگ محل سے گورنر ہاؤس کی جانب ریلی نکالی۔ احتجاجی مظاہرین نےبھارتی صدر کے نام کا میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے افسر کو پیش کیا۔احتجاجی مظاہرین نے تشدد پرجہاں پولیس کےکردار کی مذمت کی وہیں انہوں نے لوگوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ مل کر اپنے مسائل کو حل کرنے پر تاکید کی۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو دو دولاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اروند کیجریوال نے معذور ہونے والوں کو پانچ لاکھ، جن کا گھر جلا انہیں پانچ لاکھ اور جاں بحق ہونے والے نابالغ کے اہل خانہ کو5-5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں