گوادر پورٹ کی ترقی انڈسٹریل پارک، زراعت و سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ترقی کر رہے ہیں،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سنگا پور کے سرمایہ کار سہولتوں اور سر مایہ کاری کے مواقع سے استعفادہ کریں گوادر پورٹ کی ترقی انڈسٹریل پارک، زراعت و سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ترقی کر رہے ہیں۔ جمعرات کے روز ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سنگا پور کے سرمایہ کار خصوصی اقتصادی زونز میں صعنتیں قائم کریں سنگا پور کے سرمایہ کار سہولتوں اور سر مایہ کاری کے مواقع سے استعفادہ کریں گوادر پورٹ کی ترقی انڈسٹریل پارک، زراعت و سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ترقی کر رہے ہیں چین پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی کیلئے ہماری منڈیوں تک سستا خام مال پہنچا سکتا ہے نئے انڈسٹریل پارکس میں سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سرمایہ کار سٹیل ملز، سیمنٹ، تو انائی، ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر میں دلچسپی لے رہے ہیں خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کاموں سے روز گار کی فراہمی اور روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو نگے #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں