پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر شروع

اسلام آباد :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بتایا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز چوتھی لہر کے آغاز کو ظاہر کر رہے ہیں۔

اب واضع طور پر چوتھی لہر کے آغاز کی ابتدائی علامات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاو بڑی وجوہات ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ انڈورشادیوں، ریسٹورانٹس، جمز میں صرف ویکسین شدہ افراد کی شرط پرعمل نہیں ہوا۔ انہوں نے ان ڈور ریسٹورانٹس، انڈور شادیاں اور جمز بند کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں