جیونی میں یوفون کی ناقص سروس، مسئلہ حل نہ ہونے پر کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائیگا،چیئرمین میونسپل کمیٹی

جیونی(نمائندہ انتخاب)جیونی میں یوفون موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس، صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی جیونی چیئرمین اکرم حیات نے اپنے بیان میں کیا، اکرم حیات کا مزید کہنا تھا کہ بارہارنشاندہی اور شکایت کے باوجود بھی کمپنی ٹس سے مس نہیں ہورہی، اہل علاقہ کاروباری حضرات تاجربرادری یوفون سروس، انٹرنیٹ نہ ہونی کی وجہ سے کافی پریشان ہیں، اب یوفون سروس کا معطل ہونا روزمعمول بن گیا ہے ، پچھلے دودن سے جیونی سٹی ایریا میں نہ نیٹورک تھی نہ انٹرنیٹ ہم صارفین کمپنی کو نشاندہی اور سروس بہتر بنانے کی درخواست کرچ±کے ہیں مگر کمپنی تاحال مسئلہ حل کرنے سے گریزاں ہے اگر یوفون کمپنی نے جیونی میں ناقص سروس کی د±رستگی پر توجہ نہ دی تو ہم مزکورہ کمپنی سے باہیکاٹ کرکے اجتماعی طور پر دیگر بہتر سروسز کے حامل موبائل نیٹ ورکس پر منتقل ہوجاہیں گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں