مرمتی کام کے سلسلے میں 6مئی کو بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvسبی ٹوکوئٹہ ٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمت کاکام کیا جارہاہے اس سلسلے میں 6مئی (بروزپیر) صبح9بجے سے شام5بجے تک اس سرکٹ سے بجلی کی فراہمی متاثرہوگی جس کے باعث تقریباً 220میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں