تربت میں فائرنگ، مستونگ کا رہائشی ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس
تربت (نامہ نگار) خلیل آباد تربت میں فا ئر نگ سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے ڈھنک خلیل آباد میں نامعلوم ملزمان کی فا ئر نگ سے وحید ولد عبدالکریم جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا بھائی حبیب الرحمن ولد عبدالکریم زخمی ہوگیا۔ جن کا تعلق خدرئی محلہ کردگاپ مستونگ سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ متوفی اور زخمی مزدور بتائے جاتے ہیں جو علاقے میں بورنگ کا کام کررہے تھے۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


