ڈیرہ بگٹی، پیر کوہ میں سڑ ک کنارے نصب بم دھماکہ، امن فورس کے دو رضاکارزخمی، پولیس

کوئٹہ (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سڑ ک کنارے نصب بم کا دھماکہ امن فورس کے دو رضاکارزخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں سڑ ک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں مقامی امن فورس کے دو رضاکار زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مزید کارروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں