بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے 11 لاکھ افراد متاثر، 82 ہلاک،متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

آسام (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شمال مشرقی ہندوستان کی ریاست آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی۔ ” متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے امدادی کیمپ، امدادی تقسیم کے مراکز اور بحالی کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حالات میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔حکام کے مطابق، ریاست میں 1.1 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ نقصان کا جامع اندازہ لگایا جائے گا اور متاثرہ لوگوں کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد کے لیے انشورنس کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں