کوئٹہ میں شوہر نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو سر پر کدال مار کر قتل کردیا
کوئٹہ ( آن لائن) کوئٹہ میں شوہر نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو سر پر کدال مار کر قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ ائیرپورٹ تھانے کی حدود میں غازی آباد بلیلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نے اپنی اہلیہ فرزانہ کو سر پر کدال کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات سیرئیس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


