پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی

پسنی (نامہ نگار) پسنی ،مکران کوسٹل ہائی وے پر تیزرفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے مند جا رہی تھی کہ کلمت کراس کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی،ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے پاک عمان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت معمولی بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں