بارکھان میں فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا، ڈی آئی جی لورالائی
بارکھان( آئی این پی ) ڈی آئی جی لورالائی کے مطابق بلو چستان کے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم بالا ڈھاکہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں 4اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ نے کہا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 41ڈویژن کی گاڑی نوشام فور سے لورالائی گیریژن کی جانب جا رہی تھی گاڑی کو راستے میں آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ڈی آئی جی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حملے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


