ژوب میں قبائلی تنازعات کو ہوا دینے میں حکومت ملوث ہے، جعفر خان مندوخیل
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شیخ جعفرخان مندوخیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ژوب میں قبائلی تنازعات کو ہوا دینے میں حکومت ملوث ہیں اگر حکومت نے حالات کو کنٹرول نہ کیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسی پر عائد ہو گی ہم اپے طور پر حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ژوب میں دو قبائل کے درمیان شناختی کارڈز وین پرکشیدگی پیدا ہو ئی تا ہم اس واقعہ کو ہوا دینے کیلئے حکومتی کردار قابل مذمت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ژوب میں شناختی کارڈز کیلئے گاڑی کیوں اور کس لئے دی گئی اس واقعہ کے ذمہ دار سرکار ہے آج ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی اس میں ملوث ہے اسے منظر عام پر لایا جائے شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اس معاملے پر کمانڈر سدر ن کمانڈ سے بھی بات چیت کی کیونکہ اگر بلوچستان میں قبائلی تنازعات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا تو یہ پھر خطرناک حد تک معاملات خراب ہو سکتے ہیں آج بھی ہم سمجھتے ہیں کہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور واقعہ میں جو نوجوان شہید ہوا ہے ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے اور ان کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے سرکاری واضح کریں کہ اس طرح حالات کو کیوں پیدا کیا جارہا ہے اور ایک قبیلے کو کیوں شناختی کارڈ کی گاڑی دی گئی اور اس کے بعد جو واقعہ پیش آیا اس کے تمام تر ذمہ دار حکومت ہے اور حکومت کو اپنی کوتاہی واضح کرنا ہوگی۔


