کوئٹہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹرقائم کردیا گیا

کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹرقائم کردیا گیاجہاں شہریوں کو اپنی ہی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی سہولت میسر ہوگی۔ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر ایوب اسٹیڈیم کے احاطے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت بلوچستان کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، سینٹر میں گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کورونا کی ویکسین لگانے کی سہولت کا آغار ہوگیا ہے،سینٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنرکوئٹہ عرفان میمن نے کیا ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی کہ شہری سہولت کے ساتھ اپنی ہی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لگواسکتے ہیں وہ آئیں اس سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں