بلوچستان میں موبائل اپلیکیشن کے ذریعے پکی پکائی روٹی فراہم کی جائیگی

کوئٹہ:بلوچستان حکومت رفاحی ادارے بیت السلام کے اشتراک سے کوئٹہ میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے اور مستحق خاندانوں کو بلا معاوضہ پکی پکائی روٹی کی ترسیل کے پروگرام کا آغاز کر رہی ہے روٹی ضرورت مندوں کو انکے گھر تک پہنچائی جا ئے گی اور پروگرام کا با قاعدہ آغاز منگل 14 اپریل سے کر دیا جائے گا پروگرام پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور دیگر امور کا جائیزہ لیکر انہیں حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے رفاحی ادارے کی ٹیم نے عزیر زیوری کی قیادت میں ملاقات کی صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی میر سلیم کھوسہ سیکریٹری خوراک و فوڈسیکیورٹی کمیٹی کے چیرمین دوستین جمالدینی بھی اس موقع پر موجود تھے ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کا ادرہ کراچی میں مستحقین کو راشن خوراک اور پکی پکائی روٹی فر اہم کررہا ہے اور 5لاکھ سے زائد افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں ادارے کو مخیر حضرات اور دیگر فلاحی اداروں کی معاونت حاصل ہے ملاقات میں روٹی کی تقسیم کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا گیا کہ کل تک موبائل اپلیکیشن اپ لوڈ کر دی جائے گی جبکہ وزیراعلیٰ ڈیلیوری یونٹ اور پی ڈی ایم اے کے کال سینٹرز کے زریعہ بھی مستحقین روٹی کے حصول کے لئے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے جنکا مکمل ڈیٹا اور خاندان کے افراد کی تعداد کے مطابق انہیں پکی پکا ئی روٹی رضا کاروں کے زریعہ انکے گھر تک پہنچائی جا ئے گی منصوبے کے لئے شہر کو زونز میں تقسیم کرکے وہاں سرکاری تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے تندوراور نجی تندور استعمال کئے جائیں گے جسکے اخراجات رفاحی ادارہ برداشت کر یگا صوبائی حکومت ارزاں نرخوں پر آٹا ملوں کو گندم فراہم کرے گی جو بلا معاوضہ گندم پسائی کر کے آٹا فراہم کرینگے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوباء حکومت مستحقین کو راشن سمیت ہر قسم کی معاونت کی فراہمی کے لئے تیار ہے اور روٹی کی فراہمی کے پرگرام کو بتدریج دیگر اضلاع تک وسعت دی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ مسحقین اس اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں