ہزاروں افغانیوں کو قتل کرنے والوں کی آزادانہ حمایت کی جا رہی ہے، محسن داوڑ

رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنماء محسن داوڑ نے کوئٹہ میں طالبان کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں آزادانہ گشت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست کی رضامندی کے بغیر وہ اس ڈھٹائی سے آزادانہ گھوم نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں افراد اور افغانوں کو قتل کرنے والوں کو آزادانہ طور پر سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ ہم ایسے خودکش پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں