پنجگور، کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، 10افراد میں وائرس کی تشخیص
پنجگور:پنجگور میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضا فہ26 میں سے 10افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص اسپتال اور تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر کا فقدان صفائی کی صورت حال بھی ناقص۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کورونا کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں گزشتہ روز 26 میں سے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے جو پنجگور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق کورونا کو شہری سنجیدہ نہیں لے رہے سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر نظرانداز کیئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کیسز بڑھ رہے ہیں واضح رہے پنجگور میں کورونا سے کوئی گھر محفوظ نہیں سول اسپتال پنجگور اور دیگر نجی کلینکس اور اسپتالوں میں بھی کورونا ایس او پیز دور دور تک نظر نہیں اتے نہ اسپرے کی جاتی اور نہ دیگر معاملات میں خاطرخواہ اقدامات نظراتے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ویکسین کے عمل میں بھی تیزی اگئی ہے اور لوگ کافی تعداد ویکسین کروارہے ہیں۔


