20 سالہ لڑکی سے زیادتی:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا سیکشن افسر گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد میں 20سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گریڈ 17 کے افسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے گریڈ 17 کے افسر رانا سہیل اختر نے سرکاری نوکر ی لگوانے کا جھانسہ دیکر پشاور سے انٹرویو کے لیئے بلایا اور سرکاری ریسٹ ہاؤس میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ کا اندراج کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ایف آئی آر میں موقف اپنا یا ہے کہ سرکاری افسر نے نوکری دلوانے کے لئے پشاور سے بلایا،این سی آر سی کے ریسٹ ھاؤس میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے،درخواست پر مقدمہ کا اندراج بھی کیا جا چکا ہے،درخواست سیکشن آفیسر رانا سہیل کی خلاف دی گئی ہے ہے،رانا سہیل اختر اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن آفیسر تعینات ہیں جنہیں گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے،سرکاری ریسٹ ہاؤس میں کمرہ ڈی جی این سی آر ڈی کے کہنے پر بک ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں