خضدار، جھالاوان کمپلیکس کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ختم، ٹریفک بحال
خضدار(نمائندہ انتخاب /مانیٹر نگ ڈیسک) خضدار،جھالاوان کمپلیکس نزد زہرہ حویلی کے قریب احتجاجا کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ بلاک اوراحتجاج میں خواتین بچے بڑی تعداد میں شریک اور قومی سڑک پر دھرنا دیئے بیٹھ گئے ہیں مظاہرین کا موقف ہے انکے دوافراد اٹھالیاہے لواحقین نے حکام بالاسے فوری نوٹس لینے اورانکی بازیابی کیلئے دردمندانہ اپیل کی ہے احتجاج کے دوران ایک ضعیف بزرگ خاتون اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے قرآن پاک سرپراٹھاکراحتجاج میں شامل ہے ا ور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے بیٹے کی بازیابی کامطالبہ کیا قومی شاہراہ بندہونےکی وجہ سے مسافرحضرات گرمی سے سخت عذاب میں مبتلاہوگئے ہیں۔تاہم کئی گھنٹوں بعد خضدار انتظامیہ اور احتجاج کرنے والے افراد کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ، کراچی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں شاہراہ پر آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران احتیاط برتیں اور متعلقہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔


