24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ، قیمت 170 روپے فی کلو ہوگئی

اسلام آ باد: مارکیٹنگ کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کردیا۔ جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 170 روپے فی کلو ہوگئی۔ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کے اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر میں 60 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے کا اضافہ ہوا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7 ہزار 715 روپے کی ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی کو ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 160 روپے مقرر کی گئی تھی تاہم ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اوگرا کی منظوری کے بغیر ازخود قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں