کراچی،کرنٹ لگنے سے چار سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی:جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈالمیا میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک،قبضہ کالونی میں 4 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا عزیز بھٹی پولیس کے علاقے گلشن اقبال ڈالمیا شانتی نگر پاکستان ہوٹل کے قریب سے 22 سالہ سمیر خان ولد غلام نبی کی لاش ملی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو پولیس کارروائی کیلئے تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق بارش کی موت بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہوئی متوفی شانتی نگر کا ہی رہائشی تھا۔عزیز آباد کے علاقے احسن آباد فوڈ اسٹریٹ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ راحیل ولد محمد عار ف ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش کو ااسپتال لایا گیا متوفی عزیز آباد ہی کار ہائشی تھا۔کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت ایک کے بعد ایک بچہ کی جانیں لینے لگی قصبہ کالونی میں کرنٹ لگنے سے چار سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا واقعہ کٹی پہاڑی کے قریب ایک مکان میں پیش آیا بچے کی چیخ وپکار سن کر مکین ڈور کر موقع پر پہنچے بچہ زمین پر تڑپ رہا تھا گھر والے بچی کو قریب کلینک پہنچے جہاں پر ڈاکٹر نے معصوم بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں