پشاور، مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 6افراد جاں بحق
پشاور:کوہاٹ لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 12 شدید زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 18 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے 6 افراد کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 12 کو طبی امداد فراہم دی جارہی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments


