خضدار،ٹریفک حادثے میں ہونہار طالب علم جاں بحق

خضدار (نامہ نگار)خضدار کے قریب ٹریفک حادثہ، اسٹیج پرفارمنس دینےوالا نوجوان منظور احمد زہری جاں بحق تین زخمی تفصیلات کے مطابق آج تحصیل زہری سے خضدار آنے والی کار گاڑی سبزی منڈی کے قریب درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے بلوچستان کا ایک ہونہار طالب العلم ، تقاریر مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والا منظور احمد زہری زخمی ہوا جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ جانبر نہیں ہوسکا اور جاں بحق ہوا اس حادثے میں دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو کہ زہری دیزیری کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں