کرونا وائرس ہلاکتیں ایک لاکھ 21ہزار 18لاکھ متاثر

راولپنڈی,وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہاہے کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 11 اپریل سے 19 اپریل تک خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ وطن واپس آنے والے 2 ہزار افراد کے بلا معاوضہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور وہ 14 روز تک کے لیے قرنطینہ مراکز میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل انتظامات کریں بالکل ویسے ہی جس طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی حکومت نے کیے ہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ خصوصی پروازوں کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد کراچی، لاہور اور پشاور کے ہوائی اڈے کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے اپنے ہوائی اڈوں کے قریب قرنطینہ مرکز قائم کرنا شروع کردیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حج سے متعلق فیصلہ زیر التوا ہے، متحدہ عرب امارات میں 20 ہزار پاکستانی موجود ہیں، اب بھی بہت سارے پاکستانی ایران اور سعودی عرب میں ہیں جنہیں واپس لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں