کوہلو، بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص زخمی

کوہلو:بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کھلونانمابارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع کوہلو کے علاقے ڈیری فارم میں کھلونا نما بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص سلال زخمی ہوگیاجنہیں فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹا کرکے دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے مزید تفتیش لیویز کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں