الیکشن سے قبل کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں، ضیاء لانگو

کوئٹہ؛ وزیرِاعلی بلوچستان جام کمال عالیانی کی قیادت میں بلوچستان بھر میں بلاتفریق ترقیاتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں عوام بلوچستان عوامی پارٹی کے وژن اور مشن سے متاثر ہوکر جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو، بی اے پی قلات کے ضلعی صدر بابو رمضان لانگو، اسداللہ رئیسانی، ندیم شاہوانی ودیگر نے کوٹ لانگو میں عید ملن اور شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میرمنظوراحمدلانگو، میر ابوبکر لانگو،عمیربٹ،انجنیئریاض لانگو،عنایت بابر،قدرت زیب ودیگر موجود تھے بابو ظہور احمد ترین، زکریا احمد دہوار،محمدیحیی ہوار،نزیراحمدپرکانی، مختیاراحمدمینگل، ماماجمعہ خان مینگل،محبت خان مینگل،جوادمینگل،فریداحمد،میرعبدالمالک شاہوانی،تیمورخان شاہوانی، صلاح الدین شاہوانی،نعیم شاہوانی،محمدیعقوب بلوچ،محمدہاشم مغل،محمدعارف نیچاری،سجاداحمدملازئی،عبدالغفاربلوچ ودیگر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور صوبائی وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ میرضیااللہ لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل کیے گئے وعدے وفا کررہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال عالیانی بلوچستان کی طرف سے ہر ڈسٹرکٹ اور ہرحلقے کو بلاتفریق یکساں طور پر ترقیاتی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں ضلع قلات بھر میں ترقیاتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں تعلیم، صحت، پینے کے پانی کی اسکیمات سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ضلع قلات میں ابتک درجنوں ایمبولینس تقسیم کیے جاچکے ہیں اور مزید ایمبولینس جلد فراہم کیے جائیں گے اس کے علاوہ بی آر سی قلات، پولی ٹیکنیک کالج خالق آباد جلد مکمل ہوکر فعال ہونگے صوبائی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے بلوچستان بھر میں قومی شناختی کارڈ کو ہیلتھ کارڈ قرار دیکر ہر شخص کو خدانخواستہ کسی بھی بیماری کی صورت میں دس لاکھ روپے تک علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی ہم آج کی تقریب میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے علاقے کے مفاد میں بہترین فیصلہ کیا ہے امید ہے کہ وہ پارٹی کو قلات میں فعال کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں